
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں کل اور پرسوں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق رمضان المبارک کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، نسبتاً گرم دنوں اور رات کے وقت سمندری ہوائیں چلنے سے رمضان میں موسم بہتر رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 20 مارچ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں موسم قدرے گرم رہ سکتا ہے۔