اوورسیزپاکستانتازہ ترینصحت

"پولیو ویکسین محفوظ ، موثراورمفت ہے: سید مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔
انسداد پولیو مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔
سندھ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق افتتاحی تقریب میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر جاوید بنی موجود تھے۔
سندھ گورنمنٹ کے سرکاری ہینڈ آوٹ کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں 5 سال کے کم عمر کے ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سال 2024 میں پاکستان میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 22 کیسز سندھ سے ہیں اور سال 2025 کا پہلا کیس خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا ہے۔
82 ہزار فرنٹ لائن پولیو ورکر گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسن دی جائے گی اور پولیو ورکر کی حفاظت کے لیے 21 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button