پاکستانتازہ ترین

شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوامی پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا۔الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان گھڑیال الاٹ کر دیا، عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔الیکشن کمیشن نے عوامی پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن میں 6 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹر ہوئیں جن میں بلوچستان نیشنل الائنس، پاکستان عوامی فورس، پاکستان خدمت خلق لیگ، ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور پختونخوا عوامی نیشنل پارٹی نے شمولیت اختیار کی۔ 2024 جبکہ پہلی سیاسی جماعت 2025 میں جماعت عوامی پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے رجسٹر کیا تھا۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی۔شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینر اور مفتاح اسماعیل عوامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button