اوورسیز

سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے دو شہید رہنماؤں سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی آخری رسومات اور تدفین کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔حزب اللہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک ویڈیو بیان میں تصدیق کی ہے کہ دونوں رہنماوں کی نماز جنازہ اتوار 23 فروری کو ادا کی جائے گی۔شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دو ماہ کی طویل جنگ کی وجہ سے ان کا جنازہ عوامی سطح پر نہیں اٹھایا جا سکا جس کی وجہ سے ان کی تدفین کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حسن نصر اللہ اور ان کے جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی اسی دن ادا کی جائے گی۔ حسن نصراللہ کی شہادت کے چند روز بعد ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔تاہم وہ بھی سرکاری اعلان سے پہلے ہی شہید ہو گئے۔تنظیم کے مطابق سید حسن نصر اللہ کی تدفین بیروت میں کی جائے گی جبکہ ہاشم صفی الدین کو ان کے آبائی شہر دیر قنون النہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سید حسن نصر اللہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 27 ستمبر کو بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے شہید کردیا تھا جب کہ ہاشم صفی الدین 23 اکتوبر کو صیہونی افواج کی شدید بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button