کھیل

بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آئی سی سی ویمنز انڈر 19 T20 ورلڈ کپ جیت لیا۔آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو کوالالمپور میں کھیلا گیا جس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیمیں مدمقابل تھیں۔فائنل میں جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی گیند بازوں کے سامنے بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی اور جنوبی افریقہ کی خواتین کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ہندوستانی خواتین ٹیم نے 83 رنز کا آسان ہدف بارہویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گونگاڈی تریشا 44 اور سانیکا 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔اس طرح ہندوستانی خواتین ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ویمنز انڈر 19 T20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے 2023 میں آئی سی سی خواتین کا انڈر 19 T20 ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button