اوورسیز

طالبان نے کابل میں افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل پر قبضہ کر لیا

طالبان نے کابل میں افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل سرینا پر قبضہ کر لیا۔10 سال قبل طالبان نے کابل میں افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل سرینا پر حملہ کیا تھا جس میں ایک امریکی شہری سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔سرینا ہوٹل نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ یکم فروری سے کابل میں ہوٹل بند کر رہے ہیں، ہوٹل اب حکومت کے ہاتھ میں ہے۔حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی سرینا ہوٹل اور حکومت نے ان شرائط کی وضاحت کی جن کے تحت ہوٹل کا انتظام تبدیل کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ طالبان نے پہلے سرینا ہوٹل کو 2008 اور پھر 2014 میں نشانہ بنایا تھا۔ کابل ہوٹل اب سرینا ہوٹل کی ویب سائٹ پر درج نہیں ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button