پاکستانتازہ ترینصحت

وزیراعظم شہباز شریف نے 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا افتتاح کیا، مہم میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اور 2 لاکھ سے زائد کارکن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر رہے ہیں اور لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو سے محفوظ بنائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال جنوری میں اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے اور میری خواہش ہے کہ اس سال ایک کیس بھی سامنے نہ آئے لیکن ہم عالمی اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کا خاتمہ کریں گے اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 77 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وہ پولیو کے خاتمے کے لیے افغانستان سے رابطے میں ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button