
سائنس ٹیکنالوجی
یوٹیوب صارفین کے لیے کونسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے؟
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد صارفین چار گنا تیز رفتار سے ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔اس سے قبل یوٹیوب نے معمول سے دوگنی رفتار سے ویڈیوز دیکھنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ جس کا مقصد سلو موشن ویڈیو کو تیزی سے دیکھنا ہے۔اب نئے فیچر کے بعد صارفین اس سے بھی زیادہ رفتار یعنی چار گنا رفتار سے ویڈیو دیکھ سکیں گے۔ صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرکے ویڈیو کو 3.15 گنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔پلیٹ فارم پر موجود دیگر نئی خصوصیات میں ویڈیوز کو آسانی سے فارورڈ کرنے کا آپشن شامل ہوگا۔ جسے ‘جمپ آگے’ کہا جاتا ہے، یہ لوگوں کو بٹن دبانے سے ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔