پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا رمضان پیکج نقد رقم میں تقسیم کئے جانے کا امکان

وفاقی حکومت نے وزیراعظم کا رمضان پیکج ملک بھر کے مستحق افراد میں نقد رقم کی صورت میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کو بند کرنے اور اس کی نجکاری کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔کمیٹی میں کئی وفاقی وزراء اور حکام شامل ہیں جن میں وزیر صنعت و پیداوار، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں۔ انہیں وزیراعظم کے رمضان پیکج کی فراہمی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔جس کے بعد کمیٹی نے وزیراعظم کے رمضان پیکج کی ترسیل کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے تاکہ مستحق افراد اس پیکج سے مستفید ہو سکیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button