کھیل

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ کی پیش گوئی کر دی۔رکی پونٹنگ نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج ہوگی۔آئی سی سی ریویو میں بات کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں معیاری کھلاڑی موجود ہیں، ان کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی یہ سب ثابت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فائنلسٹ ٹیموں کے لیے بھارت اور آسٹریلیا کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان ہے، ان کی ون ڈے کرکٹ کچھ عرصے سے شاندار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بڑے ٹورنامنٹس میں پاکستان کے بارے میں زیادہ پیش گوئی نہیں کی جا سکتی لیکن لگتا ہے کہ پاکستان نے کچھ چیزوں میں بہت بہتری کی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button