0

صدر پیوٹن کی عارف علوی کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد

روس :روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے صدر پاکستان عارف علوی کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ اپنے پیغام میں روس کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے دوستانہ تعلقات، انسداد دہشتگردی اور افغانستان کے امور پر دونوں ملکوں کی شراکت داری خاص طور پر قابل ذکر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری اس اعتماد کا اظہار بھی ہے کہ مشترکہ کوششوں سے پاکستان اور روس مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دیں گے جو کہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے اور اس سے علاقائی سلامتی اور استحکام آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں