0

حنا پرویزبٹ کا لندن میں بدتمیزی کرنے والوں کےخلاف بڑا فیصلہ،جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے لندن میں ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حنا پرویزبٹ نے لندن میں بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ لندن میں حنا پرویز بٹ کے ساتھ کچھ لوگوں نے بدتمیزی کی تھی، جس پر رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں۔بعد ازاں سماجی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ جن جن لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگوں کی بدتمیزی کرنے کی مذمت کی ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں