اوورسیز

کینیڈا کا جوابی ردعمل، امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

کینیڈا نے امریکہ کی جانب سے محصولات کے نفاذ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بھاری محصولات عائد کر دیے۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی تقریر میں امریکہ پر 25 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور وہ ہر قیمت پر اپنے ملک کے ساتھ کھڑا رہے گا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے محصولات عائد کیے تھے۔ ٹرمپ نے کینیڈین حکام کو بتایا کہ منگل سے برآمدی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے تاہم یہ ٹیکس کینیڈا کے تیل پر 10 فیصد لگایا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button