اوورسیز

مصری صدر کا امریکی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ٹرمپ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔صدر السیسی نے کہا کہ دنیا ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے مستقل اور تاریخی حل کی منتظر ہے۔مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کے مسائل اور تنازعات پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو امریکہ اور مصر کے سرکاری دوروں کی دعوت بھی دی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button