پاکستانتازہ ترینروزگار

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، ٹیکسوں میں اضافے، کرنسی ایڈجسٹمنٹ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوگئیں۔ایک سرکاری دستاویز کے مطابق ٹیکسوں میں اضافے اور کرنسی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے مصنوعات مزید مہنگی ہو گئیں۔دستاویز کے مطابق پیٹرول پر 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر ڈیوٹی عائد کی گئی، پیٹرول پر ایکسچینج ریٹ 23 پیسے فی لیٹر ایڈجسٹ کیا گیا، پیٹرول پر فریٹ مارجن میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔پیٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 7 پیسے سے کم کر کے 4 روپے 37 پیسے کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل پر 4 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، ڈیزل پر ایکسچینج ریٹ 2 روپے 46 پیسے ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، فریٹ مارجن 2 روپے 18 پیسے سے بڑھا کر 2 روپے 65 پیسے کر دیا گیا ہے، ڈیزل پر بھی 7 پیسے کا ڈسٹری بیوشن مارجن لگا دیا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button