0

ایران پر پابندیوں میں کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا، امریکا

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ قیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پر عائد تمام پابندیاں برقرار رہیں گی اور کوئی ریلیف بھی نہیں دیا جائے گا۔انٹونی بلینکن نے صحافیوں کی جانب سے منجمد ایرانی فنڈز میں 6 بلین ڈالر کی متوقع ریلیز کے بارے میں سوال پوچھنے پر کہا کہ ایران کو پابندیوں سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ذرائع کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے بعض رہنمائوں کی جانب سے مبینہ “تاوان” کی رقم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں تقریباً 10 ارب ڈالرز شامل ہیں جن میں جنوبی کوریا میں منجمد چھ ارب کے علاوہ عراق اور جاپان میں مزید 4 ارب روپے بھی ہیں۔یاد رہے کہ ایران نے 5 امریکیوں (4 مرد اور ایک خاتون) کو جیل سے رہا کر کے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا، جس کے بعد ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کی امید پیدا ہوئی ہے جس سے وہ ملک چھوڑ سکیں گے۔اس معاہدہ واشنگٹن میں بڑے پیمانے پر تنقید کے دوران سامنے آیا ہے، ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن نے کہا کہ ہم ہمیشہ امریکی یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں