0

عمران خان نے 8 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کی تصدیق کردی

اسلام آباد:بالی ووڈ اداکار عمران خان نے انڈسٹری میں اپنے کم بیک کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے اس اعلان پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے 40 سالہ عمران خان 2015 کی فلم کٹی بٹی میں آخری بار نظر آئے۔کٹی بٹی میں انہوں نے کنگنا رناوٹ کے مقابل کام کیا تھا تاہم یہ فلم ناکام رہی تھی جس کے بعد وہ فلمی دنیا سے دور ہوگئے تھے۔2008 کی فلم جانے تو یا جانے نہ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والے عمران خان نے حال ہی میں فلمی دنیا میں اپنی واپسی کی تصدیق کی۔ انسٹا گرام پر اپنی شاذ ونادر پوسٹ میں عمران خان نے اپنے پرستاروں کو اپنی واپسی کے منصوبے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں