پاکستانتازہ ترین

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنےکافیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی ہیں تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک مذاکراتی کمیٹیوں کو صحیح طریقے سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا حکم ہے۔۔عمران خان نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں تاہم 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بنائے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button