0

امریکا کا سعودی عرب کیساتھ مضبوط دفاعی تعلقات کے عزم کا اعادہ

امریکا :امریکا نے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط فوجی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے اعلیٰ پالیسی چیف اور سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمٰن کی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔س حوالے سے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب نے تعلقات کی مضبوطی اور اہمیت پر زور دیا ہے۔ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مارٹن مینرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈر سیکریٹری بیکر نے اپنے ہم منصب کو ان کے حالیہ تقرر پر مبارک باد دی اور امریکا کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دفاعی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان کے مطابق دونوں عہدے داروں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کی پائیداری اور اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں