پاکستانتازہ ترین

کرپشن کی تو اللہ کا عذاب نازل ہو‘‘سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے کے 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تاریخی فیصلے کے تحت ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اوز اور عملے سے حلف لیا جائے گا کہ اگر انہوں نے کرپشن کی تو ان پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی ایچ اوز سے حلف لیا جائے گا کہ قوم کا پیسہ ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہ کریں، محنت کریں اور صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنائیں۔مشیر صحت احتشام علی نے تصدیق کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے ڈی ایچ اوز سے حلف لیا جائے گا اور جس کے خلاف بھی شکایت ملی تحقیقات پر کرپشن پائی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button