
کیا عاصم اظہر 2025ء میں شادی کرنے والے ہیں؟
نوجوانوں کے چہیتے گلوکار عاصم اظہر نے رواں سال شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔گلوکار عاصم اظہر اور ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ میراب علی کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔زیادہ تر مداحوں کی خواہش ہے کہ یہ جوڑا جلد شادی کر لے۔یہی وجہ ہے کہ 20 مارچ 2022 کو سوشل میڈیا پر اچانک منگنی کے اعلان کے بعد سے ان کے بہت سے مداح مختلف اوقات میں ان سے شادی کی تاریخ کے بارے میں پوچھ چکے ہیں۔ حال ہی میں عاصم اظہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان سے ایک بار پھر وہی سوال کیا گیا تاہم اس بار گلوکار سے واضح طور پر پوچھا گیا کہ کیا وہ اور میرب 2025 میں شادی کرنے والے ہیں؟مداح کے سوال پر گلوکار حیران رہ گئے اور کہا کہ یہ سوال کس نے کیا؟ 2025 تھوڑا سا موقع پر ہے، میں اس سے انکار نہیں کروں گا لیکن میں اس کی ضمانت بھی نہیں دوں گا۔عاصم اظہر نے مبہم انداز میں مزید کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ شادی کا اختیار اوپر والے (اللہ) کے ہاتھ میں ہے اور دیسی گھرانوں میں بزرگ اس معاملے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اس سے پہلے جب بھی مجھ سے یہ سوال پوچھا گیا ہے، میں نے صاف صاف انکار کیا ہے۔