محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم میں کام کرنیوالے ورکرز کو میچ دیکھنے کی دعوت
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر کام کرنے والے کارکنوں کو 8 فروری کو سہ فریقی سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں ان کی دن رات کی محنت پر مبارکباد دی۔اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ میں خود آپ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر سٹیڈیم کا جائزہ لیا اور تمام منزلوں، نئے ڈریسنگ رومز، ہاسپیٹلٹی باکس اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ نئے قذافی سٹیڈیم کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ اسٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کرکٹ بھی نئی سہولیات سے لطف اندوز ہوں گے۔




