
کھیل
چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دھچکا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش کمر کی انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔مچل مارش کی بحالی کے دوران درد کم نہیں ہوا ہے اور وہ اب مزید آرام اور بحالی میں حصہ لیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کے جانشین کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ 12 فروری ہے۔