انٹرٹینمنٹ

معروف برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ میریان فیتھ فل چل بسیں

برطانوی گلوکارہ و اداکارہ 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ماریان فیتھ فل نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے ترجمان کے مطابق ماریان فیتھ فل کا انتقال لندن میں ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں ہوا۔ انہیں صحت کے کئی مسائل کا سامنا تھا، وہ بریسٹ کینسر میں بھی مبتلا تھیں۔ ماریان فیتھفل کو بھی 2020 میں کورونا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ 22 دن تک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button