
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی ڈیڈ لائن دے دی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے تک آجائیں، وزیراعظم نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، بات چیت بنیادی شرط ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے بات کرنے کو تیار ہوں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے بانی کو بیٹھ کر بات کرنے کا کہا۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 2018 کے بعد ہم پریشان تھے کہ نتائج الٹے ہیں، انہوں نے حکومت بنائی، ایسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔علاوہ ازیں اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی فیصل چوہدری نے کہا ہے۔حکومت جوڈیشل کمیشن سے مسلسل گریز کر رہی ہے، ہم نے حکمران جماعتوں اور حکومت سے مذاکراتی عمل معطل کر رکھا ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذاکرات جاری ہیں، اپوزیشن اتحاد بنانے کی کوشش جاری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھی حکمران جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، پرامن احتجاج کی اجازت دی جائے، یہ جمہوری حق ہے۔