تازہ ترینروزگار

رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟ یہ جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت کا خدشہ ہے جس کے باعث قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے کہا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے، کسٹم فیس لیس سسٹم کے ذریعے خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے گھی آئل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ پھنسے ہوئے تیل کے جہازوں کی وجہ سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن کا نقصان ہو رہا ہے۔ پام آئل کی کلیئرنس نہ ہونے سے رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت ہو گی۔ایف پی سی سی آئی کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں گھی اور تیل کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ نئے فیس لیس کسٹم سسٹم کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button