پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت کا افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کا فیصلہ ۔افغان صورتحال کا براہ راست اثر کے پی اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے کونسلر انفارمیشن بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا براہ راست اثر خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ ہے جس کی ذمہ داری خیبرپختونخوا حکومت پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز تیار کر کے منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجے گی۔واضح رہے کہ یرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرم میں امن قائم ہو گیا ہے، بنکر گرائے جا رہے ہیں، مورچوں کو ختم کر دیا جائے گا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم میں امن کے قیام کے بعد فریقین خود اسلحہ حوالے کرنے کا طریقہ کار طے کریں گے اور جلد طریقہ کار حکومت کو پیش کریں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button