اوورسیزتازہ ترین

واشنگٹن میں ہیلی کاپٹر اور طیارے میں ہولناک تصادم، 3 فوجیوں سمیت 67 افراد ہلاک ،جاں بحق افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم کے بعد طیارہ آپس میں ٹکرا گیا اور ہیلی کاپٹر دریا میں گر گیا، طیارے میں سوار تمام 64 افراد اور ہیلی کاپٹر میں سوار 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔ بیوقوف بھی بنو۔واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل فوجی ہیلی کاپٹر مسافر طیارے سے ٹکرا گیا، طیارہ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر دریائے پوٹومیک میں گر گیا۔طیارے میں سوار تمام 64 افراد اور ہیلی کاپٹر پر سوار 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔طیارے میں 60 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے جب کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے سے اب تک 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ایک لاش ہیلی کاپٹر سے نکالی گئی ہے۔واشنگٹن میں ہونے والے اس المناک طیارے کے حادثے میں پاکستانی خاتون اسریٰ حسین بھی جاں بحق ہوگئیں جب کہ خاتون کے شوہر حماد رضا نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔واشنگٹن کے میئر میریل باؤزر نے حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کیا، جب کہ شدید سرد موسم اور حادثے میں کسی کے بچنے کا امکان ظاہر نہیں کیا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ حادثے کو روکا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر غلط وقت پر غلط جگہ پر تھا، وقت پر کوئی وارننگ نہیں ملی، کوئی نہیں بچ سکا، یہ تکلیف دہ دن ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button