0

عوام کو مسائل اور مشکلات سے نکالنے کیلئے حکمرانوں کو جگائیں گے، ایوب کھوسو

اسلام آباد:معروف اداکار ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو مسائل اور مشکلات سے نکالنے کیلئے حکمرانوں کو جگائیں گے۔کوئٹہ میں معروف اداکار اور گرل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایوب کھوسو نے سماجی کارکن نعمت اللہ ظہیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ایوب کھوسو نے بتایا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور گرل ایسوسی ایشن نے باہمی اشتراک کا مفاہمتی معاہدہ کیا ہے۔ دونوں تنظیمیں مل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے چیرٹی کا کام کریں گ ان کا کہنا تھا کہ ہم مل کر آگاہی پروگرام کریں گے، مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے بیواؤں ، فنکاروں اور ادب سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ غریب عوام کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔معروف اداکار نے مزید کہا کہ ٹی وی چینل کے ذریعے عوامی شرکت اور معلومات کی تشہیر کیلئے نئے آئیڈیاز پر کام کیا جائےگا۔ایوب کھوسو نے کہا کہ معاشرتی اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے بھی باہمی اشتراک سے کام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں