
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، پارلیمانی کمیٹی بنا کر معاملات کو آگے بڑھاتے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے ہم نے ان کی پیشکش قبول کی اور کمیٹی بنائی گئی، پھر اسپیکر کے ذریعے مذاکرات شروع ہوئے۔ . کمیٹی کی درخواست پر پی ٹی آئی نے مطالبات لکھوائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔اوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، انہیں آکر بیٹھنے دیں، ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم خلوص نیت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم نے پی ٹی آئی سے نیک نیتی سے مذاکرات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں، پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا، کھلے دل سے ان کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے۔شہباز شریف نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب ضرور پورا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والے مطالبات کا تحریری جواب دینا درست طریقہ نہیں ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد جب ہم بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجاً پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تو پی ٹی آئی کے عمران نیازی سامنے آئے اور مجھے کہا کہ ہم ایوان کی کمیٹی بنا رہے ہیں وہ اس کی تحقیقات کرے گی۔ آپ اس میں اپنے ممبرز کو بھی نامزد کریں۔