
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں معیشت پر مکالمہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اقدامات دوسرے ممالک میں پہلے ہی نافذ کیے جا چکے ہیں۔. وزیر خزانہ نے ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشاریے ملکی معیشت کے لیے مثبت ہیں۔ محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ نئے بجٹ پر آئندہ ماہ مختلف چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی۔