
روزگار
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ایک لاکھ 12 ہزار کی حد بحال
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تین روز کی کمی کے بعد تیزی کا رجحان، انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جس سے انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار پوائنٹس سے زائد ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تین روز مندی رہی جس کے باعث انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی ہوئی اور سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کا سامنا کرنا پڑا