
لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے سنگھ جانی جلسہ کیس میں اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے کہ اعظم خان سواتی تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں اٹک جیل میں قید ہیں۔اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔اس موقع پر ضمانت کی درخواستوں کی سماعت اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔پراسیکیوٹر راجہ نوید نے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی جب کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کی رہائی کا حکم دیا۔