
اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے نئے سال کے پہلے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو مرتبہ اضافہ کیا ہے۔حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025 تک پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جب کہ 16 سے 31 جنوری تک پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔