
سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی فلمی دنیا میں انٹری، کرن جوہر نے ڈیبیو فلم کی تصدیق کردی
بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی فلم ڈیبیو کی تصدیق کردی ہے۔ابراہیم علی خان کی فلمی دنیا میں انٹری کے حوالے سے کافی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی بالآخر کرن جوہر نے تصدیق کر دی۔کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی جس میں انہوں نے امریتا سنگھ اور سیف علی خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔ہدایت کار نے ابراہیم کے حوالے سے کہا کہ فلمیں ان کے خون میں ہیں، ان کے جینز میں ہیں اور یہ ان کا جنون ہے۔تاہم، کرن جوہر نے فلم کے بارے میں کوئی خاص بات نہیں کی اور صرف ابراہیم کی ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔کرن جوہر کی اس پوسٹ پر معروف ستاروں کی جانب سے ابراہیم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سیف علی خان کے مداح بھی ان کے بیٹے کی فلمی دنیا میں انٹری پر تبصرے کر رہے ہیں۔