کھیل

بنگلہ دیش لیگ میں حیدر علی کی دھواں دار بیٹنگ،4 گیندوں پر4 چھکے لگا کر میچ جتوا دیا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 11 میں پاکستان کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے لگاتار 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو 5 وکٹوں سے میچ جتوا دیا۔ بدھ کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ کنگز کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی، رنگپور رائیڈرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔چٹاگانگ کنگز کی اننگز کا 18واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے 4 گیندوں پر لگاتار 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔ حیدر علی کو ان کی شاندار بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button