اوورسیزتازہ ترین

امریکا: مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ ویڈیو سامنے آ گئی

واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد دریائے پوٹومیک میں گر گیا جس کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔یہ حادثہ دریائے پوٹومیک کے رن وے کے قریب پیش آیا۔ امریکن ایئرلائنز کی پرواز یو ایل 5432 وکیٹا، کنساس سے واشنگٹن پہنچی تھی۔ فلائٹ 5342 میں 60 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔حادثے کے بعد ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیںواشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔اس حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن ایئرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وچیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی کہ طیارہ دریائے پوٹومیک کے رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button