Uncategorized

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے امن و امان کی صورتحال، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں اور دورہ امریکا کے دوران ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔. ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے کام کی رفتار کو سراہا اور ٹیم کو بروقت کام مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button