
ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ ماہ شعبان کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔