پاکستانتازہ ترین

کھلاڑیوں تیاری کرلوں۔۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اس نے لاہور انتظامیہ کو درخواست جمع کرادی ہے۔پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی طاقت دکھانے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط لکھ کر درخواست دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 8 فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے۔جلسے کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر شامل ہیں۔تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اجازت نہ دی گئی تو تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button