کھیل

اے بی ڈی ویلیئرز کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان

چار سال قبل تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہنے والے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔منگل کو سابق لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک ویڈیو پیغام میں تصدیق کی کہ کرکٹ شائقین انہیں ایک بار پھر میدان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، تاہم وہ 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے لیکن پھر 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔وہ آخری بار آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلے تھے لیکن اب اے بی ڈی ویلیئرز نے اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ میں واپسی کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ 4 سال قبل میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی کیونکہ اب مجھے کھیلنے کی خواہش محسوس نہیں ہوتی لیکن وقت گزر چکا ہے اور میرے بیٹے نے بھی کرکٹ کھیلنا شروع کر دی ہے۔ کیا ہےانہوں نے کہا کہ اب ایسا لگتا ہے کہ کرکٹ کھیلنے کا جنون واپس آ رہا ہے، اس لیے میں دوبارہ جم اور نیٹ جا رہا ہوں اور جولائی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں کھیلنے کے لیے تیار ہو رہا ہوں۔جنوبی افریقی چیمپئنز کے دوسرے شریک مالک ہیری سنگھ نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ایک آئیکون ہیں جنہوں نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ہماری ٹیم کی قیادت کرنے کا ان کا فیصلہ کھیل سے ان کی محبت کا ثبوت ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ایک T20 ٹورنامنٹ ہے جس میں ریٹائرڈ اور غیر معاہدہ شدہ کرکٹ لیجنڈز حصہ لیتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button