کھیل

پاکستان ٹیم سہ فریقی ون ڈے سیریز کیلئے 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کریگی

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ذرائع کے مطابق سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کی 5 اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 7 فروری کی صبح لاہور پہنچے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جس کے بعد پاکستانی ٹیم 9 فروری کو کراچی روانہ ہوگی۔سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button