0

یہ دو ایپس اپنے فون سے ہٹادیں، سائبر سیکیورٹی ماہرین کا عوام کو مشورہ

اٹلی: اسمارٹ فون، ایپس اور سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ وہ اپنے فون سے فوری طور پر دو ایپس ڈیلیٹ کردیں کیونکہ وہ درحقیقت خطرناک اسپائی ویئر ہیں۔اگرچہ اب تک صرف 15 لاکھ افراد نے ہی اسے ڈاؤن لوڈ کیا ہے لیکن اصل ایپس کی آڑ میں یہ جاسوس پروگرام ہیں۔ ان میں ایک ایپ فائل مینیجر اور دوسری ایپ ’فائل ریکوری اینڈ ڈیٹا ریکوری‘ کے نام سے ایپ اسٹور پر موجود ہے۔اگرچہ یہ سافٹ ویئرز اپنے نام کی لاج رکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ تو مفید ہیں لیکن یہ ’ڈیٹا اسکریپر‘ پروگراہم ہیں جو آپ کے رابطہ نمبر، ویڈیو، تصاویر، دستاویز اور عین اسی لمحے میں آپ کے پتے کو نوٹ کرکے دوسرے پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پریڈیو نامی سائبر سیکیورٹی فرم نے گوگل کو جب اس سے آگاہ کیا تو فوری طور پر ایپ اسٹور نے اسے ہٹادیا تاہم اب بھی 15 لاکھ افراد اس چینی ایپ کو استعمال کررہے ہیں۔پریڈیو نے یہ بھی کہا ہے کہ فون کی اسکرین پر ان دونوں ایپس کے آئکن گویا غائب ہوتے ہیں اور یوں انہیں ہٹانے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔ اب ضروری ہے کہ آپ فون سیٹنگز میں جاکر وہاں سے ایپس کی لسٹ میں جائیں اور اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں ایپس کو مقبول بنانے اور عوامی رغبت بڑھانے کے لیے بھی غیرمعمولی کوشش کی گئی ہے۔ ایپس آپ کے ای میل اکاؤنٹس تک بھی جاتی ہے اور وہاں سے ایڈریس نوٹ کرتی رہتی ہیں۔بینک اکاؤنٹ پر ڈجیٹل ڈاکاتھریٹ فیبرک نامی کمپنی کے سیکیورٹی ماہرین نے یہاں تک کہا ہے کہ اس ایپ میں موبائل بینکنگ اکاؤنٹ تک جانے کی صلاحیت ہے اور یہ بینکنگ ایپ میں لاگ اِن ہونے کی معلومات بھی چراسکتی ہے یہاں تک کہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات بھی اچک کر اپنے استعمال میں لاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں