اوورسیز

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائر بندی خلاف ورزی، 2 فلسطینی شہید، ملبے سے مزید 48 لاشیں برآمد

شمالی غزہ سے جبری بے دخلی کے بعد لاکھوں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے علاقوں میں واپس لوٹ رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ ایمبولینس پر بھی فائرنگ کردی۔ملبے سے مزید 48 شہداء کی لاشیں نکال لی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارتوں کے ملبے سے مزید 48 شہداء کی لاشیں نکال لی گئیں۔اسرائیلی جنگ نے غزہ کی ترقی کو 60 سال پیچھے کر دیا، یو این ڈی پی دریں اثنا، 15 ماہ کے بعد پہلی بار غزہ کو کھانا پکانے کی گیس فراہم کی گئی ہےاسرائیل نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے UNRWA کو بھی اپنا کام روکنے کا حکم دیا ہے۔اسرائیل نے UNRWA پر حماس سے تعلق کا الزام لگاتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button