پاکستانتازہ ترین

نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہو گئے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللہ کے بیانات سے حکومت کی غیر ذمہ داری واضح ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے میں ناکامی نے واضح کر دیا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ڈر ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے سچ سامنے آجائے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button