پاکستانتازہ ترین

مذاکرات سے پی ٹی آئی بھاگی ہے، سڑک پر مسئلہ حل کرناہے تو سڑک پر آجائیں: راناثنااللہ

وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر اور پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کمیٹی میں آتے تو چارٹر آف ڈیمانڈ پر جواب دیتے۔گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 12 سال سے ملکی سیاست کو نقصان پہنچایا، یہ پی ٹی آئی ہی ہے جو مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آر ٹی ایس کو بٹھا کر لائی گئی، ان کی حکومت میں جوڈیشل کمیشن پر پابندی لگا کر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، اس صورتحال میں کسی جج کو کمیشن کے قریب نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان بیٹھیں گے تو حل نکلے گا، سڑکوں پر ہوں گے، قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو قانون بھی اپنا راستہ اختیار کرے گا، اگر مسئلے کا حل سڑک پر نکالنا ہے تو، پھر سڑک پر آجائیں، جمہوری نظام میں مسائل میز پر ہی حل ہوتے ہیں۔ اگر آپ اس چوتھی بار آنا چاہتے ہیں تو آئیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان کا حال یہ ہے کہ کوئی بیان دے تو دو دن گزر جاتے ہیں، اس کی سوچ اور انداز احمقانہ ہے، موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، آج وہ کل بھاگتے ہیں۔ نہیں تو کل آنا پڑے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button