پاکستانتازہ ترین

بلوچستان: سیکیورٹی فوسز نے خودکش حملہ ناکام بنادیا، جھڑپ میں 5 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا، جھڑپ میں 5 خوارج مارے گئے جب کہ 2 نوجوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی شب قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی۔ خوارج نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی۔سیکیورٹی فورسز نے حملے کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، مقابلے کے دوران دو خودکش حملہ آوروں سمیت تمام 5 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button