پاکستانتازہ ترین

عمر ایوب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ ہری پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی اور 26 نومبر کو کمیشن کی تشکیل نہیں تھی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپہ مارا گیا۔خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ عمر ایوب کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کے پی کی صدارت سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر بنائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی حکام اس کی تردید کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button