0

ڈالرمیں مزید اضافہ ،آج کی قیمت جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

کراچی:انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں حیران کن طور پر 2 روپے 10 پیسے اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 280 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 44 ہزار 207 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 376 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور اب تک انڈیکس بہتری کے بعد 44 ہزار 583 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں