0

شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ،تندور کل سے بند کرنے کا اعلان

لاہور نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کل سے پنجاب بھر میں تندور بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت کے تنازع پر کل سے ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب بھر میں بدھ سے تندور بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کرکے روٹی کی قیمت کھولی جائے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب حکومت سستی روٹی فروخت کرنے کا کہہ رہی ہے تو سستی روٹی کی بنیاد پر آٹا بھی فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ لاہور کے مختلف تندوروں کا دورہ کیا اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی۔ روٹی فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے روٹی کی نئی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں نان بائر ایسوسی ایشن نے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا جس نے روٹی کی قلت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں